این ڈی ایم اے کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نیپال کے لیے امدادی سامان کی روانگی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں نیپال کے سفیر سمیت این ڈی ایم اے، وزارت خارجہ اور فلاحی اداروں کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق نیپال بھیجے گئے 100 ٹن امدادی سامان میں خیمے، کمبل، میٹس، حفظانِ صحت کی کٹس اور ادویات شامل ہیں۔

اس موقع پر وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں نیپال اور اس کے سیلاب سے متاثرہ عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔