ایوانِ صدر کے اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان 14 سے 21 اکتوبر اور 27 اکتوبر سے 4 نومبر 2026 تک برطانیہ، جنوبی کوریا اور جاپان کا دورہ کریں گے۔ صدر مملکت نے ان دوروں کے لیے این او سی اور بیرونِ پاکستان رخصت کی بھی منظوری دی ہے۔

اعلامیے کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کے دورۂ آذربائیجان کی بھی منظوری دے دی ہے۔

چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت 19 سے 22 اکتوبر 2026 تک آذربائیجان میں ترک دنیا کی آئینی عدالتوں اور آئینی دائرۂ اختیار رکھنے والے اداروں کی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔