سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے حملے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ شہریوں اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے اور یہ علاقائی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی پر مبنی ایسے پرتشدد اقدامات فوری طور پر بند ہونے چاہییں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب، اس کی قیادت اور برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ انہوں نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے اور دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کے تحفظ کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کی توثیق کی۔







