ریسکیو حکام کے مطابق کھیل کود کے دوران ایک نوجوان دریائے چناب میں ڈوبنے لگا، جسے بچانے کی کوشش میں مزید 4 افراد بھی دریا میں ڈوب گئے۔ واقعے کے بعد پانچوں افراد لاپتہ ہیں۔
اطلاع ملتے ہی روہیلانوالی سے ریسکیو ایمبولینس روانہ کردی گئی، جب کہ مظفرگڑھ کے سینٹرل اسٹیشن سے واٹر سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں بھی جائے وقوعہ کی جانب بھیج دی گئیں۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عبیداللہ خان کی سربراہی میں ریسکیو ٹیموں نے لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کرنے کی کارروائی کی۔ آخری اطلاعات تک پانچوں افراد کی تلاش جاری تھی۔







