ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق شمشاد خان کی کسی سے ذاتی دشمنی نہیں تھی اور واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ شمشاد خان دیانت دار، شریف النفس اور فرض شناس افسر تھے۔ چیف الیکشن کمشنر، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور ادارے کے تمام ملازمین نے ان کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری ملازمین کو دہشت گردی کے واقعات سے تحفظ فراہم کیا جائے۔