April 19, 2025 12:57 pm

English / Urdu

Follw Us on:

چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت ٹاکرے کے متعلق بڑی پیشگوئیاں

حسیب احمد
حسیب احمد
اس مرتبہ بھارت نہیں جیتے گا(تصویر،گوگل)

چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔

معروف بھارتی بابا “ابھے سنگھ” نے پاکستان کی فتح کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مرتبہ بھارت نہیں جیتے گا۔

پاک بھارت میچ کے حوالے سے پیشگوئی کرنے میں سابق کرکٹرز بھی پیچھے نہیں ہیں، نجی ٹی وی سے گفتگو میں سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر نے کہا بھارتی ٹیم بیلنسڈ ہے لیکن وکٹ دیکھنی پڑے گی۔

سابق پاکستانی کرکٹر راشد لطیف بولے لوگ سمجھتے ہیں کہ بھارت کی بیٹنگ مضبوط ہے لیکن پاکستان کو ہمیشہ بھارت کی باولنگ تنگ کرتی ہے۔

سابق فاسٹ بائولر محمد عامر نے کہا کہ اگر بھارت نے بنگلا دیش سے میچ والی غلطیاں کیں تو پاکستان جیت سکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ فیلڈنگ اس میچ میں بڑا کردار ادا کرے گی، خاص طور پر پاکستانی کھلاڑیوں کو اس پر فوکس کرنا ہوگا۔

سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے کہا کہ آن پیپر بھارت مضبوط ہے لیکن پاکستان کو ایسے پلیئرز دستیاب ہیں جو میچ کے دن اچھا کھیل جائيں تو نیّا پار لگا سکتے ہيں۔

خاص طور پر پاکستانی بیٹنگ لائن کو اعتماد کے ساتھ کھیل پیش کرنا ہوگا۔

پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد نے کہا کہ پاک بھارت میچ پچھلے سارے میچ بھلا کر شروع ہوتا ہے ، بھارت کے فیورٹ ہونے کے با‏عث پاکستان ٹیم پر دباؤ کم ہوگا۔

پاکستانی کھلاڑیوں کو بیسک گیم کھیلنے کی ضرورت ہے جبکہ بھارت کا خوف زہنوں سے اتار کر میدان میں اترنا ہوگا۔

حسیب احمد

حسیب احمد

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس