April 19, 2025 12:59 pm

English / Urdu

Follw Us on:

یو اے ای میں تاریخ کی سب سے بڑی 1.5 ارب ڈالر کی کرپٹو کرنسی چوری

حسیب احمد
حسیب احمد
آخری مرتبہ مارچ 2022 میں 620 ملین ڈالر آن لائن چورائے گئے تھے(تصویرم گوگل)

متحدہ عرب امارات میں یہ اپنی طرز کی پہلی آن لائن چوری ہے جس میں ہیکرز نے پہلی ہی کوشش میں 1.5 ارب ڈالر بٹور لیے ہیں جبکہ آخری مرتبہ مارچ 2022 میں 620 ملین ڈالر آن لائن چورائے گئے تھے۔

ہیکرز نے دبئی کی ایکسچینج کمپنی “بائیبٹ” کو نشانہ بنایا ہے جس کے آن لائن ویلٹ سے کثیر رقم چوری کی گئی ہے۔

دبئی ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے، بائیبٹ دبئی کی لائسنس یافتہ ایکسچینج کمپنی ہے۔

دبئی میں سائبر سیکیورٹی اور کرپٹو ایکسپرٹ ریاض کمال ایوب نے بتایا کہ یہ کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری ہے۔

ہیکرز کے گروپ نے کمپنی کے کولڈ ویلٹ پر حملہ آور ہو کر 1.5  ارب ڈالر چوری کیے۔ہیکرز کی جانب سے چوری کردہ کرپٹو کرنسی 0x467 ایڈریس پر بھیجی گئی ہے۔

کمپنی کے سی ای او بین ژو نے بتایا کہ کولڈ ویلٹ سے 70 فیصد رقم ٹرانسفر ہوئی ہے جبکہ ہم نے صارفین کو اپنی رقوم نکالنے کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

یو اے ای میں گزشتہ کرپٹو کرنسی پر ہیکرز حملہ مارچ 2022 میں ہوا تھا اور اس وقت ایف بی آئی نے اس حملے کے تانے بانے شمالی کوریا کے ہیکنگ گروپ کے ساتھ جوڑے تھے جنھوں نے 611 ملین ڈالر کی کرکپٹو کرنسی چوری کی تھی۔

حسیب احمد

حسیب احمد

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس