April 19, 2025 12:56 pm

English / Urdu

Follw Us on:

روس اور امریکا آئندہ دو ہفتوں میں دوبارہ ملیں گے

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ اور روس مشرق وسطیٰ کے معاملات پر بھی بات چیت کر سکتے ہیں۔ (فوٹو: رائٹرز)

روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی آر آئی اے نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ روس اور امریکا کے نمائندوں کے درمیان دوسرا اجلاس آئندہ دو ہفتوں میں متوقع ہے۔ یہ خبر روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف کے حوالے سے دی گئی۔

ماسکو اور واشنگٹن نے منگل کے روز یوکرین میں تقریباً تین سال سے جاری جنگ کو ختم کرنے کے حوالے سے پہلا اجلاس منعقد کیا، جس کا مقصد تعلقات کو بحال کرنا اور تنازعے کے خاتمے کی راہ ہموار کرنا تھا۔

ریابکوف نے آر آئی اے کو انٹرویو میں بتایا کہ یہ اجلاس کسی تیسرے ملک میں ہوگا، اور اس کے مقام کا تعین کیا جا رہا ہے، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ روس اور امریکا کی طرف سے کون کون اس اجلاس میں شرکت کرے گا۔

ریابکوف نے آر آئی اے کو انٹرویو میں بتایا کہ یہ اجلاس کسی تیسرے ملک میں ہوگا۔ (دی آئرش ٹائم)

ریابکوف کے مطابق دونوں فریقین نے مشترکہ مسائل کے تمام نکات پر مشاورت کے لیے اجلاس منعقد کرنے پر اصولی اتفاق کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا

“آج ہم دو متوازی لیکن سیاسی طور پر کسی حد تک جڑے ہوئے معاملات کا سامنا کر رہے ہیں: ایک یوکرین کا معاملہ اور دوسرا روس اور امریکا کے دوطرفہ تعلقات۔”

انہوں نے مزید کہا کہ “اسٹریٹیجک استحکام اور اسلحے پر کنٹرول سے متعلق بات چیت اس وقت ممکن ہوگی جب ہمیں امریکی پالیسی میں بہتری کے واضح اشارے ملیں گے۔”

انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا اور روس مشرق وسطیٰ کے معاملات پر بھی بات چیت کر سکتے ہیں۔

کریملن کے مطابق، گزشتہ ہفتے ہونے والا پہلا اجلاس زیادہ تر روس اور امریکا دوطرفہ تعلقات پر مرکوز تھا، جو یوکرین جنگ کے حل کی طرف بہت اہم قدم تھا۔

کریملن نے اس ہفتے کہا کہ صدر ولادیمیر پیوٹن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان اس ماہ ایک براہ راست ملاقات ممکن ہو سکتی ہے۔ دونوں رہنما اس ملاقات کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس