April 19, 2025 10:32 pm

English / Urdu

Follw Us on:

نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

حسیب احمد
حسیب احمد
بنگال ٹائیگرز نے ایک وکٹ کے نقصان پر 45 رنز بنا لیے ہیں(تصویر، فائل فوٹو)

بنگلادیش کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 236 رنز بنائے۔

بنگلادیش کی جانب سے کپتان نجم الحسن شانتو 77 رنز بنا کر نمایاں رہے، ذاکرعلی نے 45 رنز اسکور کیے۔

اس کے علاوہ رشاد حسین نے 26 ، تنزید حسن نے 24، مہدی حسن میراز نے 13 اور تسکین احمد نے 10 رنزبنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے  مائیکل بریسویل نے 4 اور  ول او رورکے نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیوی کپتان مچل سینٹنر نے اپنی ٹیم میں 2 تبدیلیوں کی تصدیق کی، نیتھن اسمتھ کی جگہ کائل جیمیسن اور مڈل آرڈر میں ڈیرل مچل کی جگہ راچن رویندرا کو شامل کیا گیا ہے۔

مچل سینٹنر نے کہا کہ ایک بہت اچھی وکٹ پر بیٹنگ کرنا بہتر ہو سکتا ہے، ہم بہت اچھا کھیل رہے ہیں، راولپنڈی ایک مختلف چیلنج ہے۔

دوسری جانب بنگلہ دیشی کپتان نجم الحسین شانتو نے کہا کہ بیٹنگ کے لیے زیادہ پریشان نہیں ہیں، ٹیم میں سومیا سرکار اور تنظیم حسن کی جگہ محمود اللہ اور فاسٹ بولر ناہید رانا کوشامل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’ناہید رانا بہت دلچسپ ہیں، جس طرح انہوں نے گزشتہ چند سالوں میں باؤلنگ کی ہے اور جس رفتار اور باؤنس کا مظاہرہ کیا ہے وہ دلچسپ ہے‘۔

بھارت کے خلاف فائٹ بیک کے بارے میں بنگلہ دیشی کپتان نے مزید کہا کہ ’جس طرح ہم نے ایک معیاری ٹیم کے خلاف درمیان کے اوورز میں بیٹنگ کی، اس سے ہمیں بہت اعتماد ملتا ہے‘۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں اپنا دوسرا میچ کھیل رہی ہیں، نیوزی لینڈ نے پہلے میچ میں پاکستان کو شکست دی تھی جبکہ بنگلہ دیش کو اپنے پہلے میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو شکست دے دی تو پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوجائے گا۔

حسیب احمد

حسیب احمد

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس