Follw Us on:

عالمی حقوق انسانیت کے تحفظ میں کمی، اقوام متحدہ کا فوری اقدامات پر زور

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
عالمی حقوق انسانیت کے تحفظ میں کمی، اقوام متحدہ کا فوری اقدامات پر زور

اقوام متحدہ کے حکام نے عالمی سطح پر انسانوں کے حقوق کے حوالے سے بڑھتے ہوئے خطرات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ دوسری عالمی جنگ کے بعد قائم کیے گئے حقوق انسانیت کے تحفظ کے اصول اب اپنے سب سے بڑے چیلنج کا سامنا کر رہے ہیں۔

‘جنیوا’ میں انسانی حقوق کونسل کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے حقوق انسانیت ‘وولکر ترک’ نے کہا کہ دنیا میں حقوق انسانیت اور قانون کی حکمرانی میں خطرناک حد تک کمی آ رہی ہے۔

ترک نے اس بات پر زور دیا کہ “عالمی سطح پر انسانوں کے حقوق کا اتفاق رائے آمرانہ حکمرانوں، طاقتوروں اور سرمایہ داروں کے زیر اثر کمزور ہو رہا ہے۔”

انہوں نے فوری کارروائی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر حقوق انسانیت کے تحفظ کو مزید تقویت نہ دی گئی تو دنیا ایک بار پھر بڑے پیمانے پر ظلم و ستم کا شکار ہو سکتی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل ‘انتونیو گوتریس’ نے بھی انسانی حقوق کی حالت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ “انسانی حقوق کو آمرانہ حکمرانوں سے، جو عوام کی حقیقی طاقت سے خوفزدہ ہیں، اور پدرشاہی سے دبایا جا رہا ہے جو لڑکیوں کو اسکول جانے سے روکتا ہے اور خواتین کو بنیادی حقوق سے محروم رکھتا ہے۔”

ترک نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ قیادتیں قومی سلامتی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کو جواز بنا کر حقوقِ انسانیت کی خلاف ورزیوں میں اضافہ کر رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ “ہم نے جو حقوق انسانیت کا نظام بڑی محنت سے تعمیر کیا ہے، وہ کبھی اتنے شدید دباؤ کا شکار نہیں ہوا۔”

انہوں نے دنیا بھر کے ممالک پر زور دیا کہ وہ عالمی حقوق انسانیت کو بچانے کے لیے متحد ہو کر کام کریں، تاکہ ماضی کے سانحات کا اعادہ نہ ہو۔

مزید پڑھیں: “یورپ کو امریکا سے حقیقی آزادی دلانے میں مدد کریں گے” فریڈرک مرز

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس