جماعت اسلامی غزہ کو درپیش سنگین عالمی خطرے کی جانب توجہ مبذول کرانے کے لیے کوشاں ہیں جس کا اظہار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی کرچکے ہیں۔
اس سلسلے میں جماعت اسلامی کے ڈائریکٹر امور خارجہ آصف لقمان قاضی نے مقامی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے بے دفاع عوام کو ایک سنگین حملے کا خطرہ ہے جس کا اظہار علمی طاقت کی جانب سے بھی کیا گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ یہ اس بات کا ناقابل تردید ثبوت ہے کہ دنیا ایک بغیر قانون کے عالمی نظام کی طرف بڑھ رہی ہے، اور تنازعات کا مقابلہ عالمی قانون کے بجائے طاقت کے استعمال سے کیا جا رہا ہے۔
آصف لقمان قاضی نے کہا کہ مجھے پچھلے 15 مہینوں میں غزہ میں ہونے والی نسل کشی اور تباہی کی بڑے پیمانے پر کارروائیوں کے حقائق اور اعدادو شمار کو دُہرانے کی ضرورت نہیں۔
انھوں نے کہا کہ سرائیل اور امریکہ کی طرف سے ہونے والی تباہی کی حوصلہ افزائی غیرموثر عالمی نظام کی عدم موجودگی سے ہوتی ہے۔