Follw Us on:

’ڈالرز دیں شہریت لیں‘ ٹرمپ نے غیرملکیوں کے لیے نئی پالیسی کا اعلان کردیا

مظہر اللہ بشیر
مظہر اللہ بشیر
ہم ایک گولڈ کارڈ فروخت کرنے جا رہے ہیں، جس کی قیمت تقریباً 5 ملین ڈالر ہوگی۔
ہم ایک گولڈ کارڈ فروخت کرنے جا رہے ہیں، جس کی قیمت تقریباً 5 ملین ڈالر ہوگی۔

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے EB-5 ویزہ پروگرام ختم کر کے اس کی جگہ 5 ملین ڈالر مالیت کا “گولڈ کارڈ” متعارف کرانے کا عندیہ دیا ہے، جو امریکی شہریت کے حصول کا نیا راستہ ہوگا۔

 

ٹرمپ نے منگل کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “ہم ایک گولڈ کارڈ فروخت کرنے جا رہے ہیں، جس کی قیمت تقریباً 5 ملین ڈالر ہوگی۔ یہ گرین کارڈ جیسے فوائد فراہم کرے گا اور امریکی شہریت کے حصول کا موقع بھی دے گا۔”

 

EB-5 پروگرام ختم کرنے کا فیصلہ

امریکی حکومت کے مطابق EB-5 ویزہ پروگرام، جو غیر ملکی سرمایہ کاروں کو امریکا میں ملازمتیں پیدا کرنے کے بدلے مستقل رہائش فراہم کرتا تھا، بدعنوانی اور دھوکہ دہی کا شکار تھا۔

اسی لیے ٹرمپ انتظامیہ نے اسے ختم کر کے “ٹرمپ گولڈ کارڈ” لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

روسی ارب پتی بھی اہل

ایک صحافی کے سوال پر کہ آیا روسی ارب پتی بھی “گولڈ کارڈ” کے اہل ہوں گے، ٹرمپ نے جواب دیا: “ہاں، ممکن ہے۔ میں کچھ روسی ارب پتیوں کو جانتا ہوں جو بہت اچھے لوگ ہیں۔”

 

کامرس سیکریٹری ہاورڈ لٹ نک کے مطابق، “پرانا EB-5 ویزہ پروگرام جعلی وعدوں اور دھوکہ دہی سے بھرا ہوا تھا۔ اس کے برعکس، نیا گولڈ کارڈ پروگرام شفاف اور زیادہ قیمتی ہوگا۔”

ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس اسکیم کی مکمل تفصیلات دو ہفتوں میں جاری کی جائیں گی۔

مظہر اللہ بشیر ملٹی میڈیا جرنلسٹ کی حیثیت میں پاکستان میٹرز کی ٹیم کا حصہ ہیں۔

مظہر اللہ بشیر

مظہر اللہ بشیر

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس