Follw Us on:

’مسلم لیگ ن ہمیں نظرانداز کررہی ہے‘ پیپلزپارٹی اراکین اسمبلی زرداری کے آگے پھٹ پڑے

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

لاہور کے گورنر ہاؤس میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے اراکین نے پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی کی قیادت میں ملاقات کی۔

ملاقات میں پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان بھی شریک تھے۔

اجلاس میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی وفد نے صدر مملکت کے سامنے گلے شکوے کیے۔ وفد کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) انتظامی معاملات میں پیپلز پارٹی کے اراکین کو نظر انداز کر رہی ہے اور ترقیاتی فنڈز کی تقسیم میں بھی انہیں ترجیح نہیں دی جا رہی۔

پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی نے اپنے حلقوں کے مسائل سے بھی صدر مملکت کو آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق، آصف علی زرداری نے اراکین اسمبلی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ اتحادی حکومت کے ساتھ چلنا پارٹی کی مجبوری ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ تحریری معاہدے کے نکات پر مکمل عملدرآمد نہیں ہو رہا، تاہم انہوں نے پیپلز پارٹی کے پارلیمانی وفد کو آئندہ بجٹ تک صبر کرنے اور معاملات حل ہونے کا انتظار کرنے کی تلقین کی۔

صدر مملکت نے مرحلہ وار پارلیمانی وفد اور تنظیمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل سن کر ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس