Follw Us on:

ہار گئے تو پوری ٹیم تبدیل کر کے انڈر 19 ٹیم کو نہیں لا سکتے، ہیڈکوچ عاقب جاوید

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
ہار گئے تو ایسا نہیں ہوسکتا کہ پوری ٹیم تبدیل کر کے انڈر 19 ٹیم کو لے آئیں۔ (فوٹو: کرک انفو)

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ” کچھ ایسے کھلاڑی ہوتے ہیں جو گیم کو بدل دیتے ہیں۔ سلیکشن کمیٹی کا کام ہے کہ بہترین پرفارمنس والے کھلاڑی شامل کرے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ عاقب جاوید نے راولپنڈی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بعض پلیئرز میچ  کے لیے بہت ضروری ہوتے ہیں۔ بابر اعظم کے علاوہ ہمارے پاس کیا آپشن ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ ہار گئے تو ایسا نہیں ہوسکتا کہ پوری ٹیم تبدیل کر کے انڈر 19 ٹیم کو لے آئیں۔ صائم ایوب کے انجرڈ ہونے پر خوشدل شاہ کو لانا پڑا۔ خوشدل شاہ نے بہترین پرفارمنس دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہارنے کے بعد کون اطمینان کر سکتا ہے۔ ٹیم توقعات کے مطابق نہ کھیلے تو سب سے زیادہ دکھ کھلاڑیوں کو ہوتاہے۔ بھارت کے خلاف 280یا 300 رنز بناتے تواچھا تھا۔

 

 

 

 

 

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس