Follw Us on:

سرگودھا میں 16 سالہ لڑکے سے زیادتی اور قتل: پولیس کیا کہتی ہے؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
بدھ کی صبح لڑکےکی لاش سیم نالےسے ملی ،جس کو خنجر مار کر قتل کیا گیا تھا۔

پاکستان کے شہر سرگودھا میں 16 سالہ لڑکے کے ساتھ زیادتی کی گئی اور اس کے بعدقتل کر دیا گیا۔

بدھ کی صبح لڑکےکی لاش سیم نالےسے ملی ،جس کو خنجر مار کر قتل کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق قصبہ فاروقہ کے رہائشی لڑکے سے پوسٹ مارٹم میں زیادتی اور قتل کی تصدیق ہوئی تھی۔

پولیس کی جانب سے لڑکے کے تین دوستوں کو گرفتار کر لیا گیا اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس ملزمان کو منتقل کر رہی تھی ۔ اسی دوران ملزمان کے ساتھیوں کی پولیس پر فائرنگ سے ایک  ملزم ہلاک ہو گیا۔

پولیس کادعویٰ ہے کہ ملزمان کو تفتیش کیلئے جائے وقوعہ پر لے جا رہے تھے،اس دوران ساتھی ملزمان کی فائرنگ سے ایک گرفتار ملزم ہلاک ہوگیا۔دیگر دو گرفتار ملزمان کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس