Follw Us on:

دنیا کا سب سے چھوٹا پارک گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
پارک کا سائز 0.24 میٹر کے رقبے پر محیط تھا

جاپان میں دنیا کے سب سے چھوٹے پارک کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا ہے، اس حوالے سے ایک تقریب  بھی منعقد کی گئی۔

پارک کا سائز 0.24 میٹر کے رقبے پر محیط تھا جوکہ دو اے تھری پیپر شیٹ کے سائز کے جتنا ہے، ٹائون انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ یہ چھوٹی سی جگہ 1988 میں بچ گئی تھی

جس کو کور کرنے کے لیے اس میں ایک چھوٹا سا بنچ رکھ دیا گیا تھا تاکہ یہ پارک کا منظر پیش کرے۔

اس چھوٹی سی جگہ کا زکر پہلے سوشل میڈیا پر کیا گیا جہاں اس کو کافی مقبولیت ملی جس کے بعد اس پارک کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں رجسٹرڈ کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس سے قبل سب سے چھوٹے پارک کا اعزاز پورٹ لینڈ کے “مل اینڈز پارک” کو حاصل تھا جس کا رقبہ 0.29 سکوائر میٹر کے قریب تھا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس