اپریل 5, 2025 1:02 صبح

English / Urdu

Follw Us on:

پنجاب میں بچوں کی حفاظت کے لیے مرکز قائم: کیسے کام کرتا ہے؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

صرف بچے ہی نہیں، بزرگ اور ذہنی معذور افراد بھی ہماری ذمہ داری ہیں! اگر کوئی پیارا بچھڑ جائے تو گھبرائیں نہیں، سیف سٹی ورچوئل سنٹر فوری مدد کے لیے تیار ہے۔

پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے تحت قائم ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی جو نہ صرف بچوں بلکہ گمشدہ، لاوارث، یا ذہنی معذور افراد کے کیسز میں بھی مدد فراہم کر رہا ہے۔

صرف پہلے پانچ دنوں میں، سنٹر کو 600 سے زائد شکایات موصول ہوئیں، اور فوری کارروائی کرتے ہوئے 100 سے زائد ایف آئی آرز درج کروائی گئیں۔

چاہے بچہ ہو، کوئی معمر فرد، یا ذہنی طور پر کمزور شخص, اگر وہ راستہ بھٹک جائے، لاوارث ہو، یا کسی بھی مشکل میں ہو، یہ سنٹر فوری کارروائی کرتا ہے۔

پنجاب پولیس، چائلڈ پروٹیکشن بیورو، ویلفیئر ادارے، اور جدید ڈیٹا سسٹمز کے ذریعے معلومات کو فوری طور پر مرتب کیا جا رہا ہے، تاکہ ہر فرد اپنے پیاروں سے جلد مل سکے۔

ورچوئل سنٹر سے رابطہ 15 پر کال، پنجاب پولیس پاکستان ایپ، چائلڈ پروٹیکشن بیورو یا آن لائن چیٹ کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔

یہ صرف ایک سروس نہیں، بلکہ ہر بے بس، ہر کمزور، اور ہر ضرورت مند کے لیے امید کی کرن ہے۔ اگر کوئی بچہ، بزرگ، یا ذہنی معذور فرد گم ہو جائے یا ملے، فوراً اطلاع دیں اور ایک معصوم زندگی کو محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس