Follw Us on:

پنجاب کی تمام جیلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ ہوگیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب بھر کی 43 جیلوں کو سولر انرجی پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے حتمی پلان وزیراعلی پنجاب کی منظوری کے لیے  پیش کر دیا۔ محکمہ داخلہ نے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کی مدد سے تمام جیلوں کا ابتدائی سروے مکمل کیا۔

سروے کے دوران جیلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے لیے   لاگت کا تخمینہ بھی لگایا گیا۔ پنجاب کی 43 جیلوں میں بجلی اور گیس کا سالانہ بل ساڑھے 4 ارب تک پہنچ چکا ہے۔ تمام 43 جیلوں کی مکمل طور پر شمسی توانائی پر منتقلی کی کل لاگت ایک سال کے بلوں سے بھی کم ہے۔ این آر ٹی سی کے مطابق پنجاب کی تمام جیلوں کو 4 ارب 35 کروڑ کی لاگت سے شمسی توانائی پر منتقل کیا جاسکتا ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق گرین انرجی کے مجوزہ حل پر مرحلہ وار عملدرآمد سے بجلی کے بلوں میں 60 فیصد کمی آئے گی۔ شمسی توانائی پر منتقلی سے 3 سالوں میں تمام سرمایہ کاری کی واپسی کے ساتھ طویل مدتی مالی ریلیف ملے گا۔ شمسی توانائی پر منتقلی سے پنجاب کی جیلیں توانائی میں خود کفیل ہوں گی اور خزانے پر بوجھ کم ہوگا۔

گزشتہ سالوں میں بجلی اور گیس کے بلوں میں ریکارڈ اضافے کے باعث گرین انرجی پر منتقلی کا فیصلہ کیاگیا۔ محکمہ داخلہ نے پنجاب کی تمام جیلوں کو شمسی توانائی پر منتقلی کا پلان صوبائی کابینہ کو پیش کرنے کی درخواست کر دی۔ منصوبے کے لیے   جاری مالی سال کے دوران 2 ارب روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ صوبائی خزانے پر مالی بوجھ کم کرنے کے لیے   پنجاب بھر کی تمام جیلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

 

 

 

 

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس