کوئٹہ میں سڑک کنارے ہونے والے دھماکے کے دوران راہگیروں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق دھماکا کوئٹہ کے علاقے جان محمد روڈ کے قریب ہوا، دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا جس میں اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
دھماکے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔