اپریل 5, 2025 12:41 صبح

English / Urdu

Follw Us on:

وفاقی کابینہ کے بعد پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ، کتنے اراکین شامل؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
پنجاب حکومت میں اضافہ اگلے پفتے متوقع ہے۔ (فوٹو: گوگل)

وفاقی کابینہ میں توسیع کے بعد پنجاب کابینہ میں بھی توسیع کرنے کا فیصلہ کر دیا گیا، صوبائی کابینہ میں 10 اراکین کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

پنجاب کابینہ میں توسیع کے فیصلے کے بعد پنجاب حکومت میں اضافہ اگلے پفتے متوقع ہے، وزرا کے نام اور قلمدان جلد فائنل ہو جائیں گے۔

صوبائی کابینہ میں ذکیہ شاہنواز، شعیب صدیقی اور رانا محمد ارشد کو شامل کیے جانے کا بڑا امکان ہے۔

مزید یہ کہ عمران جاوید، افتخار چھچھر اور سردار خضر مزاری کو بھی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ صوبائی کابینہ میں 8 سے 10 اراکین کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کابینہ میں شامل ہونے والوں میں اکثریت جنوبی پنجاب سے ہو گی، نواز شریف اور مریم نواز ڈویژنل سطح پر نام شارٹ لسٹ کریں گے۔

مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ میں توسیع، نئے وزرا نے حلف اٹھا لیا

یاد رہے گزشتہ روز وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر توسیع کی گئی، جہاں ایوانِ صدر میں ہونے والی تقریب میں نئے وزرا نے حلف اٹھا لیا۔

حنیف عباسی، معین وٹو اورمصطفیٰ کمال نے بطور وفاقی وزیر حلف اٹھایا، اورنگزیب کھچی اور سردار یوسف نے بھی بطور وفاقی وزیر حلف اٹھایا۔

بطور وفاقی وزیر رانا مبشر، رضا حیات ہراج اور طارق فضل چودھری نے حلف اٹھایا، وفاقی وزرا میں شزا فاطمہ، جنید انور، خالد مگسی اور پیر عمران شاہ بھی شامل ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس