Follw Us on:

برفانی تودہ کی زد میں آنے سے 57 مزدور پھنس گئے، ریسکیو آپریشن جاری

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
برفانی تودہ کی زد میں آنے سے 57 مزدور پھنس گئے، ریسکیو آپریشن جاری

انڈیا میں اتراکھنڈ کے چمولی ضلع میں سرحدی گاؤں منا کے قریب برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں 57 بورڈرز روڈ آرگنائزیشن (BRO) کے مزدور برف کے نیچے دب گئے۔

یہ افسوسناک واقعہ 28 فروری 2025 کو اس وقت پیش آیا جب مزدور ایک کیمپ میں موجود تھے، جو منا اور بدری ناتھ کے درمیان واقع ہے۔

اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ، پشکر سنگھ دھامی نے اس بات کی تصدیق کی کہ اب تک 16 مزدوروں کو برف سے نکال لیا گیا ہے، تاہم 57 میں سے بیشتر مزدور ابھی تک برف کے نیچے پھنسے ہوئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ “ہماری ٹیمیں پوری کوشش کر رہی ہیں اور ITBP کی مدد سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ہم ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں اور مزدوروں کی جلد بازیابی کے لیے تمام تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔”

مقامی انتظامیہ کے مطابق یہ برفانی تودہ چمولی کے ضلع ‘مجسٹریٹ سندیپ تیواری’ کی زیر نگرانی آنے والے علاقے کے درمیان، یعنی منا اور بدری ناتھ کے بیچ ایک کیمپ پر گرنے کی وجہ سے متعدد مزدوروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

اس حادثے میں پھنسے ہوئے مزدوروں کو بچانے کے لئے قومی آفات ردعمل فورس (NDRF) اور اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسکیو فورس (SDRF) کی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔

منا گاؤں، جو انڈیا اور تبت کی سرحد پر واقع ہے اور سطح سمندر سے 3200 میٹر بلند ہے جہاں موسم انتہائی سخت ہوتا ہے اور برفباری اور بارش مسلسل جاری ہیں۔

اس صورتحال میں، امدادی کارروائیوں میں دشواری کا سامنا ہو رہا ہے، مگر حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ پھنسے ہوئے مزدوروں کو جلد از جلد بچایا جا سکے۔

اس حادثے نے پورے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور حکومت کی تمام ٹیمیں اس امدادی کارروائی میں مصروف ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ باقی افراد کو بھی جلد محفوظ کر لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: دو سال پہلے ہونے والے ٹرین حادثے کی یاد میں لاکھوں یونانی سڑکوں پر

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس