اپریل 5, 2025 1:05 صبح

English / Urdu

Follw Us on:

تیل کی قیمتوں میں کمی، پیٹرول کتنا سستا ہوا؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ (فوٹو: گوگل)

وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، پیٹرول کی قیمت میں 50 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 255 روپے 63 پیسے فی لیٹر پر پہنچ گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 5 روپے 31 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔

وزارتِ خزانہ کے جاری کردہ نوٹیکفیکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 50 پیسے فی لیٹر کمی اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 258 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

 لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 47 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 153 روپے 34 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، وزارتِ خزانہ کا نوٹیفیکیشن جاری

مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 53 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے، جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 168 روپے 12 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے مارچ 2025 کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔ متحدہ عرب امارات کی فیول کمیٹی نے مارچ 2025 کے مہینے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد سپر 98 پیٹرول کی قیمت 2.73 درہم فی لیٹر ہوگی جو فروری میں 2.74 درہم فی لیٹر تھی۔

اسپیشل 95 کی قیمت 2.61 فی لیٹر ہو گی جو پچھلے مہینے 2.63 درہم فی لیٹر تھی۔ ای پلس زمرے کا پٹرول 2.54 درہم فی لیٹر میں دستیاب ہوگا جو فروری میں 2.55 درہم فی لیٹر تھا۔

یہ بھی پڑھیں: قرضوں کے بوجھ تلے دبی بے حال معیشت، متبادل کیا ہے؟

مزید یہ کہ ڈیزل کی قیمت اب 2.77 درہم فی لیٹر ہوگی جو پچھلے مہینے 2.82 درہم فی لیٹر تھی۔

یاد رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس