ہسپتال میں زیر علاج پاپ فرانسس کی طبعیت مزید بگڑ گئی ہے، ڈبل نمونیا کے باعث ان کو وینٹی لینٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
88 سالہ پوپ فرانسس کو ڈبل نمونیا کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ 14 فروری سے اٹلی کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
ویٹی کن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پوپ فرانسس کو سانس لینے میں دشواری، کھانسی اور قے کی شکایات ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ 88 سالہ پوپ فرانسس اپنے ہوش وحواس میں ہیں، ان کو اضافی آکسیجن فراہم کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ 2 ہفتے سے زائد علاج کے باوجود پوپ کی صحت خراب ہونا تشویشناک ہے۔
ویٹی کن کے مطابق ڈاکٹروں نے انفیکشن کو مدنظر رکھتے ہوئے پاپ فرانسس کی دوسری مرتبہ ادویات تبدیل کی ہیں۔
پاپ اکیس برس کی عمر سے ہی گردوں کے عارضے میں مبتلا ہیں، جب انفیکشن کی وجہ سے ڈاکٹروں کو ان کا ایک گردہ نکالنا پڑا تھا۔
2023 کے دوران جرمنی میں قیام کے وقت بھی پوپ فرانسس طبعیت بگڑنے پر تین روز تک ہسپتال میں زیر علاج رہے تھے۔
پاپ فرانسس 17 دسمبر 1936 کو فلورس، بیونس آئرس، ارجنٹائن میں پیدا ہوئے، ان کا پورا نام جارج ماریو برگوگلیو ہے، پاپ فرانسس کے چار بچے ہیں، ان کو انڈیپینڈنٹ پبلشر بک ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔