Follw Us on:

“دماغ کا خفیہ راز بے نقاب! سائنسدانوں نے ٹیلی پیتھی کی اصل حقیقت دریافت کرلی”

مظہر اللہ بشیر
مظہر اللہ بشیر
ڈاکٹر فریڈمین کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق نفسیاتی صلاحیتوں کو سائنسی تحقیق کے دائرے میں شامل کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔
ڈاکٹر فریڈمین کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق نفسیاتی صلاحیتوں کو سائنسی تحقیق کے دائرے میں شامل کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔

سائنسدانوں نے ایک حیرت انگیز دریافت کی ہے، جس کے مطابق ہر انسان میں ذہنی طور پر خیالات پڑھنے (ٹیلی پیتھی)، مستقبل کی جھلک دیکھنے (کلیئرووینس)، اور چیزوں کو ذہن سے حرکت دینے (سائیکوکائنیسس) جیسی صلاحیتیں موجود ہیں، لیکن دماغ میں ایک “پی ایس آئی انہیبیٹر” (Psi Inhibitor) یا رکاوٹ ان طاقتوں کو دبائے رکھتی ہے۔

کینیڈا میں بےکریسٹ ہیلتھ سائنسز کے محققین نے دریافت کیا کہ دماغ کے فرنٹل لوب (پیشانی کے حصے) میں ایک قدرتی فلٹر موجود ہے، جو انسانی دماغ کی نفسیاتی (psi) اور مافوق الفطرت صلاحیتوں کو دبائے رکھتا ہے۔

 

جب سائنسدانوں نے “ریپیٹیٹو ٹرانس کرینیئل میگنیٹک سٹیمولیشن” (rTMS) نامی ٹیکنالوجی استعمال کرکے دماغی فلٹر کو عارضی طور پر بند کیا، تو افراد میں ٹیلی پیتھی اور دیگر مافوق الفطرت صلاحیتیں نمایاں طور پر بیدار ہو گئیں!

 

دماغی فلٹر کو کیسے بند کیا گیا؟

تحقیق میں 108 صحت مند افراد کو شامل کیا گیا، جنہیں تین مختلف گروپوں میں تقسیم کیا گیا:
ایک گروپ پر rTMS کا استعمال دماغ کے دائیں حصے پر کیا گیا۔ دوسرے گروپ کو پلیسبو (جعلی) علاج دیا گیا۔
تیسرے گروپ میں بائیں درمیانی فرنٹل لوب پر rTMS کا استعمال کیا گیا۔

 

نتائج حیران کن تھے! پہلے دو گروپوں میں کوئی خاص تبدیلی نہیں دیکھی گئی، لیکن تیسرے گروپ میں افراد نے غیرمعمولی نفسیاتی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

ان افراد نے رینڈم ایونٹ جنریٹر (REG) پر اثر ڈالا اور محض دماغی توجہ سے کمپیوٹر اسکرین پر نمبرز کی سمت بدل دی!

 

تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر مورس فریڈمین نے کہا کہ:
“یہ دریافت دماغ اور بظاہر بے ترتیب واقعات کے درمیان تعلق کو سمجھنے میں انقلابی پیش رفت ثابت ہو سکتی ہے۔”

 

کیا ہر انسان میں ٹیلی پیتھی کی صلاحیت موجود ہے؟

سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ اگر یہ صلاحیتیں واقعی موجود ہیں، تو ارتقائی عمل کے دوران انہیں مزید بہتر ہونا چاہیے تھا، مگر ایسا نہیں ہوا۔اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمارا دماغ خود ہی ان صلاحیتوں کو روکتا ہے۔

 

کیا کبھی ایسا ہوا کہ آپ کو کسی کے فون کرنے کا پہلے سے ہی اندازہ ہو جائے؟
کیا آپ نے کبھی ایسا خواب دیکھا جو بعد میں سچ ثابت ہوا؟
سائنسدانوں کے مطابق یہ “پی ایس آئی فلٹر” جزوی طور پر ہر انسان میں کبھی کبھار ٹیلی پیتھی اور نفسیاتی تجربات کو ظاہر ہونے دیتا ہے، لیکن مکمل طور پر نہیں!

اس تحقیق کے بعد یہ سمجھا جا رہا ہے کہ انسان مستقبل میں اپنی نفسیاتی طاقتوں کو کھول سکتا ہے۔ ڈاکٹر فریڈمین کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق نفسیاتی صلاحیتوں کو سائنسی تحقیق کے دائرے میں شامل کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔

 

آج کے جدید دور میں لوگ اپنی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو دریافت کرنے میں زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں۔

مظہر اللہ بشیر ملٹی میڈیا جرنلسٹ کی حیثیت میں پاکستان میٹرز کی ٹیم کا حصہ ہیں۔

مظہر اللہ بشیر

مظہر اللہ بشیر

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس