وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ” بلاول بھٹو وزیر اعظم بننے کے مستحق ہیں”۔
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا حیدرآباد ٹنڈوجام میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “2 لاکھ سے زائد گھروں کو میرٹ کی بنیاد پر سولر سسٹم فراہم کیا جائے گا۔ صرف مستحق افراد کو سولر سسٹم فراہم کیا جائے گا”۔
سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ” سولر سسٹم ان کو دیا جائے گا جو بل نہیں دے سکتے۔ چیئر مین بلاول بھٹو کے کارناموں کی دنیا گواہ ہے۔ سیلاب متاثرین کے لیے 21 لاکھ گھر بنا رہے ہیں”۔
انہوں نے مزید کہا کہ” غریب عوام کو مالکانہ حقوق سے گھر دے رہے ہیں۔ ناصر شاہ نے بلاول بھٹو کے نظریے پر کام شروع کیا۔ سولر پینل کسی امیر زمیندار کو نہیں بلکہ غریب کسان کو ملے گا۔ پاکستان بنے 75 سال ہوگئے ان غریبوں کے گھروں میں بجلی نہیں”۔