Follw Us on:

2026 میں پاکستان چودہویں ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی کرے گا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

چودہویں ساؤتھ ایشین گیمز 23 سے 31 جنوری 2026 تک پاکستان میں منعقد ہوں گے۔

بین الصوبائی رابطہ کے وزیر رانا ثناء اللہ اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی مشترکہ صدارت میں اجلاس ہوا۔

جس میں چودہویں ساؤتھ ایشین گیمز کے انعقاد کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں تمام متعلقہ اداروں کے نمائندے شریک ہوئے، جنہوں نے گیمز کے کامیاب انعقاد کے لیے اپنی تجاویز اور انتظامات کا جائزہ پیش کیا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اس ایونٹ میں مجموعی طور پر 27 کھیل شامل ہوں گے، جو لاہور، فیصل آباد، نارووال اور اسلام آباد میں منعقد کیے جائیں گے۔

اجلاس کے اختتام پر تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ انتظامات کو جلد از جلد حتمی شکل دیں تاکہ یہ تاریخی ایونٹ بہترین انداز میں منعقد کیا جا سکے۔

اجلاس میں ارشد ندیم اورنیرج چوپڑا کی پیرس اولمپکس میں میڈلز کا ذکر ہوا۔ شرکا کا کہناتھا کہ ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا نے جنوبی ایشیا کو عالمی سطح پر اجاگر کیا، برصغیر کے یوتھ کو متاثر کیا بلکہ کھیلوں کو امن کا ذریعہ بھی ثابت کیا۔

دوسری جانب سیکرٹری سپورٹس پنجاب کا کہنا ہے کہ 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کیلئے ہم مکمل طور پر تیار ہیں۔ ساؤتھ ایشین گیمز خطے میں سپورٹس کی ترقی کیلئے اہم ہیں۔

ڈی جی خضر افضال کا کہنا تھاکہ پاکستان میں اس وقت کئی انٹرنیشنل ایونٹ کا انعقاد ہو رہا ہے جو ملک کے لیے خوش آئند ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس