Follw Us on:

ٹیم کی بدترین کارکردگی، پی سی بی کا نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے کا فیصلہ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
نوجوان کرکٹرز کو عالمی سطح پر مزید مواقع فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ (فوٹو: گوگل)

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں شاہینوں کی بدترین کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کیویز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 نجی نشریاتی ادارے سنو نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم 12 مارچ کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ روانہ ہوگی، جہاں پہلے میں پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا 16 مارچ سے آغاز ہو گا۔ اس سیریز کے دوران نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع دینے کی حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے، تاکہ 2026 کے ٹی 20 ورلڈکپ کی تیاریوں کو بہتر کیا جا سکے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ قومی ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور نوجوان کرکٹرز کو عالمی سطح پر مزید مواقع فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: محمد رضوان کی قیادت میں شاہینوں نے چیمپیئنز ٹرافی کا بدترین مقام اپنے نام کر لیا

بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ کے بہترین پرفارمرز کو لاہور طلب کر لیا ہے، جہاں ان کی بورڈ عہدیداران سے جلد ملاقات متوقع ہے۔

یاد رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی 19 فروری سے پاکستان کی میزبانی میں کھیلی جا رہی ہے، مگر پاکستان کرکٹ ٹیم بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب سے پہلے ایونٹ میں باہر ہو گئی ہے۔ دوسری جانب انڈیا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ نے سیمی فائنلز تک رسائی حاصل کر لی ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس