Follw Us on:

فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کی گونج آسکر ایوارڈز تک پہنچ گئی

حسیب احمد
حسیب احمد
Oscer awards
فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکا جائے(تصویر، گوگل)

فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کا مطالبہ اب آسکر ایوارڈز میں بھی سنائی دینے لگا ہے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں منعقد ہونے والی آسکر ایوارڈز کی تقریب کے دوران بہترین ڈاکو مینٹری کا ایوارڈ فلسطینی فلم “نو ادر لینڈ” کے حصے میں آیا۔

آسکر ایوارڈ جیتنے کے بعد فلسطینی فلم ساز باسل عدرا  نے کہا کہ ہماری ڈاکومینٹری میں عالمی برادری اور عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکا جائے۔

انھوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ میری بیٹی وہ زندگی نہ گزارے جو میں نے گزاری خوف کے سائے تلے، لوگوں کو گھروں سے زبردستی بے دخل کیے جانا تکلیف دہ لمحہ ہوتا ہے۔

باسل عدرا نے بتایا کہ میری برادری ہر روز اسرائیلی ظلم و ستم کا سامنا کر رہی ہے، “نوادر لینڈ” کی ڈاکو مینٹری ہماری اس تلخ حقیقت کو ظاہر کرتی ہے۔

واضح رہے کہ14 ماہ سے جاری اس اسرائیلی جنگ میں اب تک 45097 فلسطینی جاں بحق ہو گئے ہیں۔پچھلے چوبیس گھنٹوں میں 38 فلسطینیوں کو قتل کیا گیا ہے۔

خیال رہے ان 45097 فلسطینیوں میں سے زیادہ تر تعداد فلسطین کے بچوں اور خواتین کی ہے جس کی وجہ سے اسرائیل کی دنیا بھر میں عوامی سطح پر شدید مذمت ہو رہی ہے۔

حتیٰ کہ یورپ و امریکہ میں بھی نوجوانوں کی سطح پر بالعموم اور تعلیمی اداروں کی سطح پر بالخصوص اسرائیل کی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی پر سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے لے کر اب تک 107244 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

حسیب احمد

حسیب احمد

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس