Follw Us on:

‘جس دن بانی پی ٹی آئی کو سزا ہوئی، سٹاک مارکیٹ اوپر گئی،’ عطاء تارڑ کا دعویٰ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Atta tarrar
آرمی چیف کا معاشی بحران کے حل میں کردار قابلِ ستائش ہے۔ (فوٹو: پی ٹی وی)

وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ جس دن بانی پی ٹی آئی کو سزا ہوئی، ملک میں سٹاک مارکیٹ کی قیمت اوپر گئی۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل 4 مارچ کو مسلم لیگ ن کی مخلوط حکومت کا ایک سال مکمل ہو جائے گا۔ وزیرِاعظم کل قوم کے سامنے ایک سالہ حکومتی کارکردگی پیش کریں گے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملکی بہتری کے لیے فیصلے کیے گئے۔

عطاء تارڑ نے کہا کہ ایک مخصوص جماعت نے پاکستان کے خلاف آئی ایم ایف کو خطوط لکھے گئے، ہم نے ریاست کے لیے اپنی سیاست کی قربانی دی۔ حکومتی اقدامات کی بدولت آج مہنگائی کم ترین سطح پر ہے۔ مہنگائی کی شرح ایک سال میں 23 فیصد سے کم ہو کر 1.5 فیصد پر آئی ہے، پالیسی ریٹ میں بھی مسلسل کمی آ رہی ہے۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔

ایک مخصوص جماعت نے پاکستان کے خلاف آئی ایم ایف کو خطوط لکھے گئے۔ (فوٹو: گوگل)

وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ مختلف ممالک کے سربراہان نے پاکستان کا دورہ کیا، پاکستان میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے میچز ہو رہے ہیں۔ پاکستان میں ایک بار پھر کھیلوں کے میدان آباد ہو رہے ہیں۔

سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔ عالمی سطح پر پاکستان کے لیے اچھے جذبات اور تاثرات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ آذربائیجان پاکستان میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے۔ معاشی بحالی میں ایس آئی ایف سی کا اہم کردار ہے۔

مزید پڑھیں : گنڈاپور کی ترجیحات میں صوبے کے غریب عوام نہیں اڈیالہ کا قیدی ہے، عظمیٰ بخاری

عطاء تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں پاکستان خارجہ محاذ پر تنہائی کا شکار تھا، پاکستان کے ڈیفالٹ کی باتیں کرنے والے آج خود انتشار کا شکار ہیں۔ ملکی معیشیت میں بہتری کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔ کامیاب پالیسیوں کی بدولت معیشیت کے تمام اشاریے مثبت ہیں۔

وزیرِ اطلاعات نے کے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں عوام کو کیا دیا؟ پی ٹی آئی والوں نے صرف اپنی جیبیں بھریں۔ کھوکھلے نعرے لگانے والوں نے اپنے دور میں کوئی ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا۔ رہا ہے، عوام انتشار نہیں خوشحالی چاہتے ہیں اور انہیں جلاؤ گھیراؤ کی سیاست سے کوئی دلچسپی نہیں۔

کھوکھلے نعرے لگانے والوں نے اپنے دور میں کوئی ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا۔ (فوٹو: گوگل)

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے القادر ٹرسٹ کے نام پر لوٹ مار کی، جس کی سزا بھگت رہے ہیں، 190 ملین پاؤنڈ کا ڈاکہ مارنے والے اپنی سزا بھگت رہے ہیں۔ آرمی چیف کا معاشی بحران کے حل میں کردار قابلِ ستائش ہے۔ جس دن بانی پی ٹی آئی کو سزا ہو ئی، اس دن سٹاک مارکیٹ اوپر گئی۔

اڑان پاکستان پائیدار ترقی کا منصوبہ ہے۔ عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔ آٹے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس