Follw Us on:

یوکرین میں روسی میزائل حملے کے نتیجے میں فوجی تربیتی کیمپ میں ہلاکتیں

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Russia attcaked on ukrain
یوکرین میں روسی میزائل حملے کے نتیجے میں فوجی تربیتی کیمپ میں ہلاکتیں

یوکرین کی وزارت دفاع نے پیر کے روز اعتراف کیا کہ ہفتے کے دن روسی میزائل حملے کے نتیجے میں ایک فوجی تربیتی کیمپ میں جانی نقصان اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کا سامنا کیا گیا۔

اس حملے کے حوالے سے یوکرینی حکام نے تحقیقاتی عمل شروع کر دیا ہے تاکہ ممکنہ غفلت اور غلط فیصلوں کا پتا چلایا جا سکے۔

روس کی وزارت دفاع نے ہفتے کے دن ایک ویڈیو جاری کی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس نے ڈنیپروپٹرووسک کے علاقے میں اسکندر ایم بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا تھا، جس میں بھاری جانی نقصان ہوا۔  تاہم، اس دعوے کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا۔

یوکرین کی فوج کے سربراہ ‘اولیکسانڈر سریسکی’ نے ٹیلی گرام پر بتایا کہ روسی حملے میں کلسٹر گولہ بارود استعمال کیا گیا، لیکن ہلاکتوں کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

اسی دوران یوکرائن کے تحقیقاتی ادارے ‘اسٹیٹ بیورو آف انویسٹی گیشنز’ نے اس حملے کی تحقیقات شروع کر دیں، جس میں ممکنہ غفلت پر غور کیا جا رہا ہے۔

یوکرائن کی لینڈ فورسز کے کمانڈر ‘میخائل ڈراپاتی’ نے بھی اپنے پیغام میں کہا کہ “ہم غفلت اور غیر سنجیدہ فیصلوں کا مشاہدہ کر رہے ہیں، اور ذمہ داروں کو ہر صورت پکڑا جائے گا۔”

انہوں نے مزید کہا کہ تربیتی مرکز کے سربراہ اور فوجی یونٹ کے کمانڈر کو عہدوں سے معطل کر دیا گیا ہے اور بیرونی ملاقاتوں پر پابندی کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

روس کے مکمل حملے کے دوران یوکرین کے فوجی تعلیمی اداروں اور دیگر اجتماعات پر بار بار حملے کیے گئے ہیں، جنہوں نے بڑے پیمانے پر جانی نقصان پہنچایا۔

یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ اب کوئی بھی ذمہ دار شخص کسی قسم کے جواز یا رسمی رپورٹوں کے پیچھے چھپ نہیں پائے گا۔

مزید پڑھیں: غزہ: اسرائیلی فائرنگ سے دو فلسطینی ہلاک، جنگ بندی کے حوالے سے بے چینی بڑھ گئی

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس