Follw Us on:

’مال روڈ سے گندھارا تہذیب تک‘ پنجاب حکومت نے نیا منصوبہ شروع کردیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
قلعہ کہنہ قاسم باغ (ملتان) کو وادی سندھ کی تہذیب کے نشان کے طور پر بحال کیا جائے گا۔ (فوٹو: پی ایم ایل این)

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب کے سب سے بڑے اور جامع ٹورازم پلان کی اصولی منظوری دے دی گئی، جس میں 170 سیاحتی مقامات اور ٹریلز کی تعمیر و بحالی کی منظوری دی گئی، جب کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ ٹورازم ٹریل بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

ترجمان حکومتِ پنجاب کے جاری کردہ بیان کے مطابق مریم نواز کی زیرِ صدارت آج اجلاس میں پنجاب میں پہلی مکمل ٹورازم ایپ ‘میگنی فیسینٹ پنجاب’ تیار کر لی گئی، جس کے ذریعے سیاح 170 سے زائد سیاحتی مقامات کی ورچوئل سیر، ہوٹل بکنگ اور ٹریول وزٹ کر سکیں گے۔

اس ایپ میں فوڈ پانڈا اور دیگر سروسز کی سہولت بھی دستیاب ہوگی، جب کہ ایک جدید چیٹ بوٹ کے ذریعے سیاحوں کو رہنمائی فراہم کی جائے گی۔

جدید چیٹ بوٹ کے ذریعے سیاحوں کو رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ (فوٹو: پی ایم ایل این)

وزیراعلیٰ نے پنجاب میں مذہبی، تاریخی، قدیمی ورثے، آثارِ قدیمہ اور ایکوٹورازم کے فروغ کا اعلان کیا۔ تاریخی مال روڈ، والڈ سٹی لاہور، جی ٹی روڈ کی مغل یادگاریں، سکھ سائٹس اور سکھ ٹورازم ٹریل کو ڈویلپ کرنے کی منظوری بھی دی۔

مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس میں پنجاب میں گندھارا تہذیب سے جُڑے مقامات جیسے ٹیکسلا میوزیم، دھرم راجیکا، جولیاں، سرکیپ اور گری قلعہ کو گندھارا ٹریل کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ان کے علاوہ اُچ شریف میں زائرین کے لیے خصوصی ٹریل بھی ڈویلپ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پوری دنیا کو پنجاب کا مہمان بنائیں گے: مریم نواز نے میگنی فیشنٹ منصوبے کا آغاز کر دیا

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قلعہ کہنہ قاسم باغ (ملتان) کو وادی سندھ کی تہذیب کے نشان کے طور پر بحال کیا جائے گا، جب کہ پنجاب میں موجود گوردوارے اور قدیم گرجا گھروں کی بحالی کے منصوبے پر بھی غور کیا جائے گا۔

چھانگا مانگا فارسٹ پارک اور لال سوہانرا نیشنل پارک کو ایکو ٹورازم کے فروغ کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا۔

پنجاب کی پہلی ٹورازم اینڈ ہیریٹیج اتھارٹی کے قیام کی اصولی منظوری بھی دے دی گئی۔ (فوٹو: پی ایم ایل این)

اس کے علاوہ کئی بڑے فیصلے کیے گئے، جیسا کہ پنجاب میں ٹورازم اینڈ ہیریٹیج اتھارٹی ایکٹ 2025 پیش کرنے کا اعلان کیا گیا، جب کہ پنجاب کی پہلی ٹورازم اینڈ ہیریٹیج اتھارٹی کے قیام کی اصولی منظوری بھی دے دی گئی۔

لاہور، ملتان، بہاولپور، چکوال اور جہلم سمیت مختلف شہروں میں سیاحتی مقامات کو عالمی معیار کے مطابق ڈویلپ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی کاوش سے برسوں پرانے مراکز صحت کی حالت اور عوام کی تقدیر بدل گئی۔ پنجاب کے دوردراز کے 750 مراکز صحت یورپی ممالک کے کلینک کامنظر پیش کرنے لگے۔ سٹیٹ آف آرٹ مریم نواز ہیلتھ کلینکس کے انتظامات بھی ینگ ڈاکٹرز کے سپردِ کیے گئے ہیں۔

ریکارڈ مدت میں تعمیرات مکمل کی گئی اور بنیادی مراکز صحت کی بیرونی شکل بھی تبدیل کی گئی۔ خستہ حال دروازے، ٹوٹا پھوٹا فرنیچر اور بوسیدہ عمارتیں جدید ترین مریم نوازشریف ہیلتھ کلینک میں بدل دی گئیں۔

سٹیٹ آف دی آرٹ مریم نواز ہیلتھ کلینک میں نیا فرنیچر، جدید ترین طبی آلات، سٹریچر، چمچماتے فرش، صاف ستھرے کمرے، وارڈ اور نئے واش روم ہیلتھ کلینک کی زینت ہیں۔ ہرمرکز صحت میں صاف ستھری، نئی خوبصورت الماریاں، جدیدایل ای ڈی لائٹ اور نیم پلیٹ آویزاں کر دی گئی۔

سرگودھا کے علاقے پھلرواں کا بوسیدہ حال مرکز صحت تعمیر و بحالی کے بعد بالکل بدل گیا۔ ملتان کے نواحی قاسم بیلہ میں مرکز صحت کی تعمیر و مرمت مکمل ہونے سے مریض مستفید ہو رہے ہیں۔ وہاڑی کے نواحی گاؤں 87 ڈبلیو بی کا رورل ہیلتھ سینٹر میں شاندار کلینک قائم کر دیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ اٹک کے علاقے باہترکا آرایچ سی بھی شاندار کلینک میں تبدیل ہوگیا۔ ضلع گجرات اورسیالکوٹ کے مراکز صحت کو مریم نواز ہیلتھ کلینک کی صورت دیکھ کر عوام انتہائی خوش ہیں۔ بھکر کے علاقے ڈگر رہتاس کے مراکز صحت کی اندورنی اوربیرونی شکل تبدیل ہوگئی۔

وہاڑی کے علاقے اڈہ موچیاں والا میں قدیمی مرکز صحت نے شاندار مریم نواز ہیلتھ کلینک کی صورت اختیار کرلی۔ ضلع خانیوال کے پرانے مراکز صحت کوبھی نئے مریم نوازہیلتھ کلینک میں بدل دیا گیا جس سے علاقے کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس