Follw Us on:

‘حکومت جھوٹ بول رہی ہے، افراطِ زر سے متعلق اعداد و شمار غلط ہیں،’ عمر ایوب

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ حکومت جھوٹ بول رہی ہے، افراطِ زر سے متعلق اعداد و شمار غلط ہیں۔ حکومت اپنی ناکامی چھپا رہی ہے۔

حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر ردعمل دیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا کہ لارج سکیل مینوفیکچر کا شعبہ سُکڑ گیا ہے، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں یونٹ 17 روپے کا تھا آج 85 روپے کا ہے، 400 فیصد اضافہ گیس کی قیمتوں میں ہوا ہے، ملک میں سرمایہ کاری نہیں ہو رہی۔

عمر ایوب نے کہا کہ حکومت جھوٹ بول رہی ہے، بلوچستان میں حالات تشویش ناک ہیں۔

مزید پڑھیں: ’مال روڈ سے گندھارا تہذیب تک‘ پنجاب حکومت نے نیا منصوبہ شروع کردیا

یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے ایک سالہ کارکردگی پر رپورٹ پیش کی گئی ہے، جس پر عمر ایوب نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ تمام اعداد و شمار غلط ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس