Follw Us on:

خیبر پختونخوا میں بجلی اور گیس کی بدترین بندش، گورنر نے وزیرِاعظم کو خط لکھ ڈالا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
رمضان المبارک میں جاری بجلی اور گیس کی بندش کے خلاف وزیراعظم کو خط لکھا۔ (فوٹو: گوگل)

خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں بجلی اور گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے رمضان المبارک میں جاری بجلی اور گیس کی بندش کے خلاف وزیراعظم کو خط لکھا، جس میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا وافر مقدار میں بجلی اور گیس پیدا کرنے والا صوبہ ہے، مگر اس کے باوجود یہاں کے عوام کو ان سہولیات سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے اپنے خط میں کہا کہ رمضان المبارک کے دوران سحری، افطاری اور عبادات کے وقت بجلی اور گیس کی بندش نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، جب کہ وزیراعظم کی جانب سے لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے اعلان پر بھی عملدرآمد نہیں ہو رہا۔

مزید پڑھیں: رمضان کے دوران سہری اور افطاری کے اوقات میں گیس کی فراہمی میں تعطل، وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا

گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ رمضان کے تقدس کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کو سکون فراہم کیا جائے اور فوری طور پر خیبرپختونخوا میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیا جائے، تاکہ صوبے کے عوام بھی دیگر شہریوں کی طرح عبادات پر توجہ دے سکیں۔

واضح رہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف نے ہدایت کی تھی کہ رمضان المبارک کے مہینے میں سحری اور افطاری کے وقت بجلی اور گیس کی بندش نہ کی جائے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس