Follw Us on:

24 گھنٹے میں دہشت گردی کا دوسرا واقعہ، خضدار خودکش حملے میں تین شہری جاں بحق

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
خضدار میں دھماکے سے 3 افرادجاں بحق, سیکیورٹی فورسز کی تصدیق جاری( فائل فوٹو)

پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ایک بار پھر اضافہ، چوبیس گھنٹے میں دوسرا دوسرا خودکش حملہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکا خضدار کے نال بازار میں ہوا جس سے  وہاں موجود گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ دھماکے کے نتیجے میں 3 افرادجاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو نال اور خضدار ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دھماکے کی مذمت کی اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا۔

وزیراعلیٰ نے دھماکے میں زخمی افراد کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ دہشت گردی کا ہر صورت قلع قمع کیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ امن دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد میں ناکام ہوں گے، واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے شہر بنو میں خود کش دھماکہ کیا جس میں 15 افراد کے مرنے کی تصدیق کی گئی اور 25 زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:بنوں کینٹ حملے کا منصوبہ افغانستان میں موجود خوارج کے سرغنہ نےبنایا

دو خود کش بمبار ایک فوجی کمپاؤنڈ میں دو بارودی مواد سے بھری گاڑیاں لے کر گھس گئے، جس کے نتیجے میں زوردار دھماکے ہوئے،بنوں پولیس کے مطابق  افطاری کے بعد دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جس کے بعد شدید فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس