Follw Us on:

پاکستان کا امریکہ کے ساتھ قریبی شراکت داری جاری رکھنے کا عزم

حسیب احمد
حسیب احمد
بگرام ایئربیس واپس لینے یا نہ لینے کا معاملہ افغان اور امریکی حکومت کے درمیان ہے(تصویر، گوگل)

پاکستان نے امریکہ کے ساتھ مستقبل میں بھی قریبی شراکت داری جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت شریف اللہ کو گرفتار اور امریکا کے حوالے کیا۔وزیراعظم نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام دیا تھا۔

انھوں نے کہا کہ ہم علاقائی امن و استحکام کے لیے امریکا کے ساتھ قریبی شراکت داری جاری رکھیں گے، شریف اللہ کو کس قانون کے تحت امریکا کے حوالے کیا گیا، اس پر وزارت قانون بہتر بتا سکتی ہے، وزیراعظم کا شریف اللہ کی گرفتاری پر ردعمل ایک ریاستی ردعمل تھا۔

شفقت علی خان نے کہا کہ بھارتی وزیر مملکت کے مودی کے آزاد کشمیر واپس لینے کی ہرزہ سرائی افسوس ناک اور باعث مذمت ہے، بگرام ایئربیس واپس لینے یا نہ لینے کا معاملہ افغان اور امریکی حکومت کے درمیان ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان سے بہتر ہمسائیگی پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں، ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد گروہوں کی افغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ افغان حکام طورخم بارڈر پر غیر قانونی چیک پوسٹ بنا رہے تھے، غیر قانونی چیک پوسٹ بنانے پر طورخم بارڈر کی بندش کا مسئلہ شروع ہوا تھا۔

حسیب احمد

حسیب احمد

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس