Follw Us on:

عاقب جاوید ایک جوکر ہے، سابق ہیڈ کوچ جیسن گلپسی کے سنگین الزامات

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Jasson glippsy
عاقب جاوید واضح طور پر گیری کرسٹن اور میری ساکھ کو نقصان پہنچا رہے تھے۔ (فوٹو: گوگل)

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلپسی نے موجودہ ہیڈ عاقب جاوید پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عاقب جاوید واضح طور پر گیری کرسٹن اور میری ساکھ کو نقصان پہنچا رہے تھے۔

جیسن گلیسپی نے لکھا کہ عاقب جاوید تمام فارمیٹس میں کوچ بننے کے لیے ہمارے پیچھے کیمپین کر رہے تھے، عاقب جاوید ایک جوکر ہے۔

سابق ہیڈکوچ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم تھریڈ پر عاقب جاوید کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اوپر لکھا کہ یہ مضحکہ خیز ہے، عاقب واضح طور پر گیری اور میں پردے کے پیچھے تمام فارمیٹس میں کوچ بننے کی مہم چلا رہے تھے۔ وہ ایک مسخرہ ہے۔

 

View on Threads

 

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق جنوبی افریقی بیٹر گیری کرسٹن کو وائٹ بال ٹیم جبکہ سابق آسٹریلین بولر جیسن گلیسپی کو ریڈ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ لگایا تھا۔

پہلے گیری کرسٹن وائٹ بال ٹیم کی کوچنگ سے مستعفی ہوئے اور پھر جیسن گلیسپی ریڈ بال ٹیم کی کوچنگ سے الگ ہو گئے، جس کے بعد عاقب جاوید کو قومی وائٹ بال اور ریڈ بال ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ نامزد کر دیا گیا۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس