Follw Us on:

ٹرمپ انتظامیہ کی نئی ویزا پالیسی، پاکستانیوں اور افغانوں کے لیے امریکا کے دروازے بند؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئی سفری پابندیوں کے تحت پاکستان اور افغانستان کے شہریوں کے لیے امریکا میں داخلہ آئندہ ہفتے سے مکمل طور پر بند ہونے کا امکان ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ مختلف ممالک کے سیکیورٹی اور امیگریشن جانچ پڑتال کے نظام کا ازسرِنو جائزہ لے رہی ہے، جس کے نتیجے میں کئی ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر مکمل یا جزوی پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔

رائٹرز کے مطابق افغانستان کو پہلے ہی سفری پابندیوں کے لیے تجویز کردہ ممالک کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے، جب کہ پاکستان پر بھی مکمل سفری پابندی کی سفارش کی جا رہی ہے۔ اگر یہ فیصلہ نافذ ہوا تو ہزاروں افغان شہری متاثر ہوں گے، جنہیں پہلے ہی امریکا میں بسانے کے لیے کلیئرنس دی جا چکی ہے۔

خیال رہے کہ طالبان کے انتقامی کارروائیوں کے خدشے کے پیش نظر امریکی فوج کے ساتھ کام کرنے والے افغان شہریوں کو خصوصی ویزے اور پناہ گزین پروگرام کے تحت امریکا میں آباد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

یہ اقدام اس پالیسی کی یاد دلاتا ہے جس کے تحت ٹرمپ نے اپنی پہلی مدت میں سات مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں پر پابندی عائد کی تھی۔ تاہم بعد میں ڈیموکریٹ صدر جو بائیڈن نے 2021 میں ان پابندیوں کو منسوخ کرتے ہوئے انہیں ‘قومی ضمیر پر داغ’ قرار دیا تھا۔

نئی پابندیوں کے نفاذ کی صورت میں ہزاروں پاکستانی اور افغان شہریوں کے امریکا میں داخلے پر غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، جب کہ امریکا میں موجود پاکستانی کمیونٹی بھی اس فیصلے پر گہری تشویش کا شکار ہے۔

ٹرمپ نے 20 جنوری کو ایک انتظامی حکم نامہ جاری کیا، جس میں قومی سلامتی کے خطرات کا پتہ لگانے کے لیے امریکہ میں داخلے کے خواہشمند کسی بھی غیر ملکی کی سیکیورٹی جانچ کی ضرورت ہے۔

اس حکم نے کابینہ کے متعدد ارکان کو 12 مارچ تک ان ممالک کی فہرست پیش کرنے کی ہدایت کی جہاں سے سفر جزوی طور پر یا مکمل طور پر معطل کیا جانا چاہئے کیونکہ ان کی جانچ اور اسکریننگ کی معلومات بہت کم ہیں۔

اس اقدام کی نگرانی کرنے والے اسٹیٹ، جسٹس اینڈ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے محکموں اور نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر کے دفتر نے تبصرہ کی درخواستوں کا فوری جواب نہیں دیا۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کی سیاست میں بے چینی: ناہید اسلام کا آئندہ انتخابات کے بارے میں خبردار

یاد رہے کہ تقریبا 2 لاکھ افغان ایسے ہیں، جن کی امریکہ میں آبادکاری کی منظوری دی گئی ہے یا جن کے پاس امریکی پناہ گزین اور خصوصی امیگرنٹ ویزا کی درخواستیں زیر التوا ہیں۔

وہ 20 جنوری سے افغانستان اور تقریباً 90 دیگر ممالک میں پھنسے ہوئے ہیں، جن میں تقریباً دو لاکھ پاکستانی بھی شامل ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس