اپریل 5, 2025 4:13 صبح

English / Urdu

Follw Us on:

واٹس ایپ میں نیا اے آئی فیچر متعارف، کیا فوائد حاصل ہوں گے؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
واٹس ایپ میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی فیچرز کی توسیع جاری ہے( فائل فوٹو)

واٹس ایپ میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی ایک نیا دلچسپ فیچر متعارف کرا دیا گیا، جو گروپ چیٹس کے لیے پروفائل فوٹوز تیار کرنے میں مدد دے گا۔

وٹسپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اے آئی پر مبنی نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے، جو کہ واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں دستیاب ہے۔ اس فیچر کی بدولت صارفین کو میٹا اے آئی کے ذریعے اپنی مرضی کی منفرد گروپ پروفائل تصاویر بنانے میں آسانی ہوگی۔

واضح رہے کہ خیال کیا جا رہا تھا کہ یہ فیچر صرف پرسنل پروفائل پکچرز کے لیے ہوگا، مگر اب واضح ہوا ہے کہ اسے گروپ چیٹس کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ ان صارفین کے لیے خاص طور پر مفید ثابت ہوگا جو اپنے گروپ کے لیے موزوں تصویر تلاش کرنے میں مشکل محسوس کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: “چین کا ٹیکنالوجی میں خودکفالت کی جانب اہم قدم، ملک بھر میں RISC-V چپس کے فروغ کی پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ”

یاد رہے کہ اب صارفین اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے گروپ کے تھیم کے مطابق منفرد اور دلچسپ پروفائل فوٹوز بنا سکیں گے۔ اس فیچر کو فی الحال محدود صارفین کے لیے جاری کیا گیا ہے، مگر رپورٹ کے مطابق جلد ہی اسے تمام صارفین کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ واٹس ایپ میٹا اے آئی انٹرفیس کو بھی مزید یوزر فرینڈلی بنا رہا ہے، تاکہ مختلف ٹولز تک تیز اور آسان رسائی ممکن ہو سکے۔ یہ اپڈیٹ میسجنگ پلیٹ فارم کے صارفین کے لیے ایک نیا اور تخلیقی تجربہ فراہم کرے گی۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس