Follw Us on:

چیمپئنز ٹرافی : فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا

احسان خان
احسان خان
فائنل مقابلے کے لیے پال ریفل اور رچرڈ النگورتھ امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے (تصویر، فائل)

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

فائنل مقابلے کے لیے پال ریفل اور رچرڈ النگورتھ امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے جبکہ جوئیل ولسن تھرڈ امپائر اور رنجن مدوگالے میچ ریفری ہوں گے۔

چیمپئنز ٹرافی کا فائنل انڈیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان اتوار کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

انڈیا نے باآسانی آسٹریلیا کو جبکہ نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو سیمی فائنلز میں شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

ایونٹ کی دفاعی چیمپئن اور میزبان ٹیم پاکستان اپنا ایک بھی میچ نہ جیت سکی تھی۔

واضح رہے کہ انڈین ٹیم کے تمام میچز دبئی میں رکھے جانے پر دنیا بھر میں شدید تنقید جاری ہے۔

انڈیا  نے  چیمپئنز ٹرافی 2025 کا اپنا پہلا میچ دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلا تھا، جہاں اس سے توحید ہردوئی کی سینچری اور ذاکر علی کی نصف سینچری کی بدولت بنگال ٹائیگرز 228 رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے تاہم انڈیا  نے مطلوبہ ہدف 46.3 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا۔

انڈیا کا دوسرا میچ بھی 23 فروری کو روایتی حریف پاکستان کے خلاف دبئی میں ہی ہوا تھا، جہاں انڈیا  نے ویرات کوہلی کی شاندار سینچری کی بدولت پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

2 مارچ میں انڈیا کا تیسرا میچ بھی دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف تھا، جہاں انڈیا  نے نیوزی لینڈ کو 44 رنز شکست دے کر گروپ مرحلے میں ناقابل شکست رہا تھا۔

گزشتہ روز پہلا سیمی فائنل بھی انڈیا  نے دبئی کے اُسی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا تھا، جہاں انڈیا  نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی تھی۔

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل بھی دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں 9 مارچ (اتوار) کو ہوگا، جہاں انڈیا آج دوسرے فائنل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ کی فاتح ٹیم سے کھیلے گا۔

احسان خان

احسان خان

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس