وزیراعظم کی صدارت میں سمال اینڈ میڈم اینٹرپرائز ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سمیڈا) کے تحت جاری اصلاحات پر اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ خواتین کو کم لاگت قرضوں اور کاروباری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
جس میں وزیر اعظم نے گھریلو صنعت و چھوٹے کاروبار سے منسلک خواتین کو سمال اینڈ میڈم اینٹرپرائز سیکٹر میں شامل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
‘گھریلو صنعت سے منسلک کاروباری خواتین کو کاروبار میں اضافے کیلئے ضروری سرمائے اور سہولیات کو ترجیحی دی جائے اور وزیرِ اعظم کی یوتھ لون اسکیم سے خواتین کو کم لاگت قرضوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے جائے۔’
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ دیہی و دور دراز علاقوں میں تعلیم یافتہ و ہنر مند خواتین کو اپنے کاروبار سے با اختیار بنائے اورصنعت سے منسلک خواتین کے کاروبار میں اضافے کیلئے انہیں ضروری تربیت کی فراہمی اور اس حوالے سے سہولت مراکز قائم کیے جائے۔
وزیراعظم نے مزید ہدایت کی کہ گھریلو اور چھوٹے کاروبار سے منسلک خواتین کے سہولت مراکز و تربیتی سینٹرز تک خواتین کی رسائی یقینی بنائی جائےاور خواتین کے کاروبار میں اضافے اور تربیت کیلئے سہولت مراکز تک رسائی یقینی بنائی جائے گی۔
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم پاکستان نے ہدایت کی ہے کہ خواتین کے کاروبار میں اضافے اور تربیت کیلئے سہولت مراکز تک رسائی یقینی بنائی جائے ۔
وزیرِ اعظم نے گھریلو و چھوٹے پیمانے پر کاروبار سے منسلک خواتین کو با اختیار بنانے کے حوالے سے جامع لائحہ عمل و سفارشات مرتب کرنے کیلئے کمیٹی قائم کر دی، کمیٹی خواتین کو اپنے کاروبار کے ذریعے با اختیار بنانے کیلئے ضروری اقدمات پر سفارشات جلد وزیرِ اعظم کو پیش کرے ۔