Follw Us on:

ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، تین دہشت گرد ہلاک

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، تین دہشت گرد ہلاک( فائل فوٹو)

خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں خفیہ اطلاح پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا جس کے نتیجے میں تین خارجی دہشت گرد ہلاک ہو گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ضلع ٹانک میں فتنہ الخوراج کی مبینہ موجودگی پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے مقام کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا ، جس کے نتیجے میں 3 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے خارجی دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا جو سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔

ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں دیگر خارجی دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے جب کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے فتنۃ الخوارج کے حملہ آوروں کی بنوں چھاؤنی میں دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے تمام 16 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے جھڑپ کے دوران 5 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جب کہ حملے میں 13 معصوم شہری شہید اور 32 زخمی بھی ہوئے تھے

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس