ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ تہران “بدمعاش ملک” کے دباؤ میں بات چیت نہیں کرے گا، جو کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اس نے ملک کے اعلیٰ حکام کو جوہری معاہدے پر بات چیت کے لیے ایک خط بھیجا ہے۔
عالمی خبر ارساں ادارے رائٹرز کے مطابق سینئر ایرانی حکام کے ساتھ ملاقات میں خامنہ ای نے کہا کہ مذاکرات کے لیے واشنگٹن کی پیشکش کا مقصد ‘اپنی اپنی توقعات کو مسلط کرنا’ ہے۔
“بعض غنڈہ حکومتوں کا مذاکرات پر اصرار مسائل کو حل کرنے کے لیے نہیں، بلکہ اپنی توقعات پر غلبہ اور مسلط کرنا ہے۔”
ایرنی سپریم لیڈر کا کہنا ہے کہ ان کے لیے بات چیت نئی توقعات رکھنے کا راستہ ہے، یہ صرف ایران کے جوہری معاملے سے متعلق نہیں ہے، ایران یقیناً ان کی توقعات کو قبول نہیں کرے گا۔
عالمی خبر ارساں ادارے رائٹرز کے مطابق ٹرمپ نے جمعہ کو نشر ہونے والے فاکس بزنس نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو خط بھیجا ہے اور امید ہے کہ مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہوجائیں گے کیونکہ یہ ایران کے لیے بہت بہتر ہو گا۔
ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے نمٹنے کے دو طریقے ہیں، تہران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے فوجی طور پر، یا آپ کوئی معاہدہ کریں۔
اپنی پہلی 2017-2021 کی میعاد کے دوران، ٹرمپ نے امریکہ کو ایران اور بڑی طاقتوں کے درمیان ایک تاریخی معاہدے سے الگ کر دیا جس میں پابندیوں میں ریلیف کے بدلے تہران کی جوہری سرگرمیوں پر سخت پابندیاں لگائی گئیں۔
ٹرمپ کے 2018 میں دستبرداری کے بعد اور دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کے بعد، ایران نے ان حدود کی خلاف ورزی کی اور بہت آگے نکل گیا۔
اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے کے سربراہ رافیل گروسی نے کہا ہے کہ ایران کی سرگرمیوں پر نئی پابندیاں عائد کرنے کے لیے سفارت کاری کا وقت ختم ہو رہا ہے، کیونکہ تہران اپنی یورینیم کی افزودگی کو قریب قریب ہتھیاروں کے درجے تک لے جا رہا ہے۔
تہران کا اصرار ہے کہ اس کا جوہری کام صرف اور صرف پرامن مقاصد کے لیے ہے۔