Follw Us on:

پورٹ قاسم اتھارٹی اسکینڈل، حکومت نے تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی قائم کر دی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

وفاقی حکومت نے پورٹ قاسم اتھارٹی کی قیمتی زمین کے اسکینڈل کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل دے دی۔

پورٹ قاسم اتھارٹی کی قیمتی زمین کے اسکینڈل پر وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے تین رکنی انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

زمین کی لیزنگ میں مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کرنا تین رکنی کمیٹی کی ذمہ داری ہے، چیئرمین وزیراعظم انسپیکشن کمیشن، آئی بی اور ایف آئی اے کے ڈائریکٹرز کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ پورٹ قاسم اتھارٹی زمین چھوٹے اور درمیانے انڈسٹریل پارک کے لیے دی گئی تھی۔

وزیراعظم کی جانب سے کمیٹی کو خصوصی ٹاسک بھی سونپ دیا گیا ہے۔

کمیٹی لیز منسوخی کے خلاف حکم امتناع ختم کرنے کیلیے پورٹ قاسم اتھارٹی کی قانونی حکمت عملی کا جائزہ لے گی۔

اتھارٹی بورڈ کی طرف سے مدعی سے عدالت آؤٹ آف کورٹ تصفیہ کے عوامل کی تحقیقات ہوں گی، کمیٹی تصفیہ سمیت دیگر تمام قانونی آرا کا بھی جائزہ لے گی۔

مزید پڑھیں: ہنی ٹریپ اسکینڈل، لاہور شہر میں پولیس کی زیرِ سرپرستی لڑکیوں کی برہنہ ویڈیو بنانے والا گروہ گرفتار

یاد رہے کہ چند روز قبل سینیٹر فیصل واوڈا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے میری ٹائم کا اجلاس ہوا تھا، جس میں انہوں نے پورٹ قاسم کی قیمتی زمین کی بندر بانٹ ناکام بنائی اور 72 گھنٹے میں قومی خزانے میں 60 ارب واپس آگئے تھے۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اپنے ادارے کا احتساب سب سے پہلے کیا ہے، انہوں نے واضح پیغام دے دیا ہے کہ پاکستان سب سے پہلے ہے، میرے نوٹس کے بعد پورٹ قاسم کی 500 ایکڑ زمین واپس ہوگئی اور پاکستان کا خزانہ 60 ارب کے نقصان سے بچ گیا۔

انہوں نے کہا تھا کہ میری ٹائم میں کرپشن کے پلندے لے کر آیا ہوں، ایسے ایسے ثبوت دوں گا کہ حیران رہ جائیں گے، وہ ثبوت دے رہا ہوں جو ایف آئی اے کو سالوں نہیں ملتے۔ سیکریٹری میری ٹائم نے ساٹھ ارب کی چوری بچانے میں کردار ادا کیا، ہم نے ساٹھ ارب روپے کی کرپشن روک لیا۔

واوڈا کا کہنا تھا کہ پورٹ قاسم کی 500 ایکڑ کی زمین دس لاکھ میں دینے کا فیصلہ ستمبردوہزارچوبیس میں ہوا، پورٹ قاسم کی 365 ایکڑ کی زمین کی رقم کے بدلے پانچ سو ایکڑ زمین دینےکافیصلہ کیا گیا جبکہ پورٹ قاسم کی زمین صرف آٹھ فیصد دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس