Follw Us on:

“اپوزیشن بدتمیزی، بد تہذیبی کی بانی، اب خود نشانہ بن رہی ہے” مریم نواز

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Maryam nawaz
’اپوزیشن بدتمیزی، بد تہذیبی کی بانی، اب خود نشانہ بن رہی ہے‘ مریم نواز(فائل فوٹو)

پارلیمنٹ میں صدر مملکت کے خطاب کے دوران اپوزیشن کے احتجاج پر سوال کے جواب میں مریم نواز  نے کہا کہ اپوزیشن نے بد تمیزی اور بدتہذیبی کی بنیاد خود رکھی اور اب اس کا نشانہ خود بن رہے ہیں ،اس بدتمیزی اور بدتہذیبی نے کچھ نہیں دیا، یہ ایک ڈائنگ چیز ہے جو ختم ہو رہی ہے اور جلدی ختم ہو جائے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نےپارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن اب صرف اپنی سیاست چمکانا چاہتی ہے،عوامی مسائل پر کوئی توجہ نہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب  نے مزید کہا کہ اب اکانومی بہتر ہو رہی ہے، حالات بہتر ہو رہے ہیں،لوگوں کو سمجھ آ گئی کہ بدتمیزی اور خدمت کی سیاست میں کیا فرق ہے،مسلم لیگ ن حکومت میں معیشت بہتر ہوئی ہے،عوام کو ترقی، مسائل کا حل اور مہنگائی میں چاہئے

پارلیمنٹ کے اجلاس میں صدر مملکت آصف علی زرداری ،وزیراعظم شہباز شریف  سمیت حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے شرکت کی،

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی آمد پر حکومتی ارکان کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا، اجلاس کا باقاعدہ آغاز قومی ترانے کے بعد تلاوت کلام پاک

سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی گئی۔

اجلاس کے باقاعدہ آغاز کیساتھ ہی اپوزیشن کی جانب سے شور شرابہ شروع کردیا گیا، صدر کے خطاب کے دوران اجلاس اپوزیشن کے نعروں سے گونجتا رہا۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس