اپریل 5, 2025 1:12 صبح

English / Urdu

Follw Us on:

لندن: ٹاور پر چڑھ کر فلسطینی حمایت میں احتجاج کرنے والا شخص عدالت میں پیش

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
لندن: "بگ بین" کے ٹاور پر چڑھ کر فلسطینی حمایت میں احتجاج کرنے والا شخص عدالت میں پیش

لندن کے مشہور “بگ بین” یعنی ایلزبتھ ٹاور پر چڑھ کر فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کرنے والا 29 سالہ شخص عدالت میں پیش ہو گیا ہے۔

ڈینیئل ڈے نے ہفتے کے روز صبح 7:20 بجے ٹاور کے 25 میٹر (82 فٹ) حصے تک چڑھ کر ایک طویل احتجاج کا آغاز کیا جو پورے 16 گھنٹے تک جاری رہا۔

اس دوران ڈینئل نے ہاتھ میں فلسطینی پرچم تھام رکھا تھا اور اس کی موجودگی نے نہ صرف لندن کے مرکزی علاقے میں سنگین خلل ڈالا، بلکہ اہم سڑکوں کی بندش اور بسوں کے روٹس کی تبدیلی کی وجہ سے بڑی پریشانی پیدا کی۔

اس کے علاوہ پارلیمنٹ کی ٹورز منسوخ ہونے سے 25,000 پاؤنڈز (تقریباً 32,300 امریکی ڈالر) کا مالی نقصان بھی ہوا۔

پولیس نے ڈینئیل کے خلاف دو سنگین الزامات عائد کیے ہیں پہلے، “ٹاور پر چڑھنے اور اس پر رہنے سے عوامی تحفظ کو خطرہ لاحق ہونے کا جرم” اور دوسرا “محدود اور محفوظ علاقے میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کا الزام”۔

عدالت میں پیشی کے دوران ڈینئیل کے وکیل نے پہلے الزام کی تردید کی اور کہا کہ اس کا مقصد صرف غزہ کی صورتحال اور برطانیہ کے ردعمل کے بارے میں آگاہی پھیلانا تھا۔

دوسری جانب ‘تجاوز’ کے الزامات پر فیصلہ کرنے کے لیے اٹارنی جنرل کی منظوری ضروری ہے جس کے باعث مقدمے کی سماعت 17 مارچ تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

اس دوران ڈے کے حامیوں نے عدالت کے باہر ان کا استقبال کرتے ہوئے ‘ہیرو’ اور ‘فری فلسطین’ کے نعرے لگائے۔

دوسری جانب ‘ہاؤس آف کامنز’ کے اسپیکر ‘لنڈسے ہوئل’ نے اس واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک جائزہ کمیٹی تشکیل دینے کی درخواست کی ہے۔

یہ واقعہ لندن میں پولیس اور عوامی انتظامیہ کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے اور اس کی پیچیدگیوں کے باعث اسے گہری نظر سے دیکھا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: برطانوی بادشاہ کیا سنتے ہیں؟

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس