April 19, 2025 10:38 pm

English / Urdu

Follw Us on:

88 سالہ پوپ فرانسس کی صحت میں بتدریج بہتری، حالت خطرے سے باہر

حسیب احمد
حسیب احمد
ویٹی کن کے مطابق پاپ فرانسس مرض سے بحالی کی طرف گامزن ہیں(تصویر، گوگل)

88 سالہ پوپ فرانسس کی صحت میں بتدریج بہتری ہو رہی ہے، ڈاکٹروں نے ان کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دے دیا ہے، ویٹی کن کے مطابق پوپ فرانسس مرض سے بحالی کی طرف گامزن ہیں۔

پوپ فرانسس گزشتہ تین ہفتوں سے روم کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں، ان کو 14 فروری کو ڈبل نمونیہ کی شکایت پر ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

ڈاکٹروں کے مطابق پوپ فرانسس کے خون ٹیسٹ اور دیگر جانچ رپورٹس کے بعد نمایاں ہوا ہے کہ ان کی حالت میں بہتری آ رہی ہے اور ادویات اپنا اثر دکھا رہی ہیں۔

ڈاکٹروں نے بتایا کہ پوپ فرانسس کو پرسکون نیند دینے کے لیے آکسیجن دی جا رہی ہے، جس سے سانس لینے میں آسانی محسوس ہو رہی ہے، اس سے قبل کمر میں درد کی وجہ سے ان کو وہیل چیئر پر رکھا گیا تھا۔

دوسری جانب مسیحی پیشوا جو شدید بیمار اور ہسپتال میں زیر علاج ہیں ان سے متعلق صدیوں قبل کی گئی پیشگوئی پھر منظرِ عام پر آ گئی ہے۔

ویٹی کن کی جانب سے پوپ فرانسس کی تشویشناک حالت کی تصدیق اور ان کے جانشین کے انتخاب سے متعلق سوچ بچار سے متعلق خبروں کے بعد معمر پوپ سے متعلق تقریباً 500 سال قبل کی گئی پیشگوئی پھر موضوع بحث بن گئی ہے۔

مستقبل کے حوالے سے درست پیشگوئی کرنے کے لیے مشہور فرانس سے تعلق رکھنے والے مچل نوسٹراڈیمس نے سولہویں صدی میں مسیحوں کے پادری سے متعلق جو پیشگوئی کی تھی وہ پوپ پر ہوبہو صادق ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

تباہی کے نجومی کی عرفیت سے مشہور مچل نوسٹرا ڈیمس نے جن کا دور 1503 سے 1566 کے درمیان ہے نے کئی ایسی پیشگوئیاں کیں جو مستقبل میں بالکل درست ثابت ہوئیں۔

انہوں نے اپنی کتاب میں ایسی ہی ایک پیشگوئی تحریر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ مستقبل میں ایک معمر پوپ کی موت کے بعد ایک صحت مند اور بڑی عمر کا رومن منتخب ہوگا۔

جس کے بارے میں کہا جائے گا کہ اس نے اپنی بصارت کمزور کر دی ہے، تاہم وہ بھی طویل عرصے تک اقتدار میں رہے گا۔

واضح رہے کہ مچل نوسٹرا ڈیمس نے لندن کی ہولناک آتش زدگی، ایڈولف ہٹلر کا عروج، 9/11 حملے، کووڈ 19 کی وبا اور گزشتہ برس جاپان میں آنے والے زلزلے سے متعلق پیش گوئیاں کی تھیں، جو بالکل درست ثابت ہوئیں۔

حسیب احمد

حسیب احمد

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس