Follw Us on:

افغانستان بھیجی گئی چینی اسمگل نہیں بلکہ برآمد کی گئی ہے، وزیر خزانہ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
افغانستان بھیجی گئی چینی اسمگل نہیں بلکہ برآمد کی گئی ہے، وزیر خزانہ( فوٹو: ریڈیو پاکستان)

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے  کہا کہ پہلی بار افغانستان بھیجی گئی چینی کو اسمگل نہیں کیا گیا بلکہ سرحد پر تعینات تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے برآمد کیا گیا۔

ملک کی اقتصادی پیشرفت کے بارے میں اپ ڈیٹ فراہم کرتے ہوئے  وزیرخزانہ  نے کہا کہ فروری 2025 میں ترسیلات زر کی آمد متاثر کن تین ارب سے زائد ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “ہم مالی سال کے اختتام تک 36 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی بلند ترین آمد کا تخمینہ لگاتے ہیں۔”

پاکستانی تارکین وطن سے اظہار تشکر کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے ملکی معیشت میں ان کی انمول شراکت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا  کہ وزیراعظم، حکومت اور کابینہ کی جانب سے، ہم بیرون ملک کام کرنے والے اور وطن واپس بھیجنے والے اپنے تمام پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

وزیر خزانہ نے پچھلی سہ ماہی میں کیے گئے کئی آزاد سروے کے نتائج بھی شیئر کیے ، جن میں گیلپ، آئی سی سی، اوورسیز شیپرز، آئیپسوس، پرائس واٹر ہاؤس کوپرز اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے حالیہ سروے شامل ہیں، ان سبھی نے کاروبار اور صارفین کے اعتماد میں نمایاں اضافہ ظاہر کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ اعتماد کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ سے ظاہر ہوتا ہے، اور یہ امید افزا ہے کہ یہ مثبت رجحانات مختلف شعبوں میں جڑیں پکڑ رہے ہیں۔

اسٹاک مارکیٹ انڈیکس میں روزانہ کے اتار چڑھاؤ کے باوجود وفاقی وزیر نے مارکیٹ کی مجموعی سمت کے بارے میں امید کا اظہار کیا،خاص طور پر انہوں نے نشاندہی کی کہ حالیہ مہینوں میں 52,000 نئے سرمایہ کار مارکیٹ میں داخل ہوئے ہیں جو پاکستان کے مالیاتی شعبے میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کا اشارہ ہے۔

مزید برآں، وزیر خزانہ نے گزشتہ سال اسٹاک ایکسچینج میں سات ابتدائی عوامی پیشکشوں کے ساتھ کیپٹل مارکیٹس میں ایک ہن سنگ میل کو اجاگر کیا

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس