Follw Us on:

امریکا کا اسٹیل اور ایلومینیم کی تمام درآمدات پر آج سے ٹیرف نافذ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسٹیل اور ایلومینیم کی تمام درآمدات پر بڑھائے گئے محصولات بدھ سے نافذ ہوگئے، جس کے بعد یورپ سمیت کئی ممالک نے جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔

اس فیصلے کے تحت اسٹیل اور ایلومینیم پر 25 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے، جو سینکڑوں مصنوعات پر اثر انداز ہوگا، جن میں نٹ، بولٹ، بلڈوزر بلیڈ اور سوڈا کین شامل ہیں۔

یورپی کمیشن نے فوری ردعمل دیتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ جولائی سے 28 بلین ڈالر مالیت کی امریکی اشیا پر جوابی محصولات عائد کرے گا۔ کینیڈا، برطانیہ اور آسٹریلیا نے بھی اس فیصلے پر تنقید کی۔

کینیڈا نے ممکنہ جوابی اقدامات پر غور شروع کر دیا ہے، جبکہ برطانوی وزیر تجارت جوناتھن رینالڈز نے کہا کہ قومی مفاد میں تمام آپشنز زیر غور ہیں۔

آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانی نے اس اقدام کو “بلاجواز” قرار دیا لیکن جوابی محصولات کو مسترد کر دیا۔

سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں کینیڈا، برازیل، میکسیکو اور جنوبی کوریا شامل ہیں، جو امریکہ کو اسٹیل اور ایلومینیم فراہم کرتے ہیں۔

منگل کو ٹرمپ نے کینیڈا کو دھمکی دی تھی کہ وہ محصولات کو 50 فیصد تک بڑھا سکتے ہیں، تاہم اونٹاریو کے پریمیئر ڈگ فورڈ نے امریکی ریاستوں کو بجلی کی برآمدات پر 25 فیصد سرچارج معطل کرنے کے بعد یہ منصوبہ واپس لے لیا گیا۔

فورڈ اب کینیڈا کے وزیر خزانہ ڈومینک لی بلینک کے ساتھ امریکی حکام سے مذاکرات کے لیے واشنگٹن جا رہے ہیں۔

یہ اقدام امریکی مالیاتی منڈیوں میں ہلچل کا باعث بنا ہے، تاہم وائٹ ہاؤس نے اسے امریکی عوام کے لیے “جیت” قرار دیا ہے۔

امریکی کسٹمز اور بارڈر پروٹیکشن ایجنسی نے محصولات سے بچنے کے لیے کوٹہ دستاویزات کی بروقت تکمیل کا حکم دیا ہے، بصورت دیگر مکمل ٹیرف لاگو ہوگا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس