Follw Us on:

روس کا یوکرین کے گندم بردار جہاز پر میزائل حملہ، چار افراد ہلاک

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
روس کا گندم بردار جہاز پر میزائل حملہ، چار افراد ہلاک

روس نے ‘اوڈیسہ’ کے ‘بحیرہ اسود’ میں ایک گندم بردار جہاز پر میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔

یوکرینی حکام کے مطابق منگل کو ہونے والا یہ حملہ بالاسٹک میزائل سے کیا گیا جو MJ ‘پینار’ نامی جہاز پر گرا تھا۔ یہ جہاز الجزائر کے لیے گندم لے جا رہا تھا۔ حملے میں چار شامی شہری ہلاک ہوئے جبکہ ایک شامی اور ایک یوکرینی زخمی ہوا۔

یوکرین کے نائب وزیر اعظم ‘اولیکسی کلیبا’ نے اپنے ٹیلی گرام پیغام میں کہا ہے کہ “روس یوکرین کے انفراسٹرکچر پر حملے کر رہا ہے جن میں وہ پورٹس بھی شامل ہیں جو عالمی غذائی تحفظ کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔”

گلوبل گندم کا سودا کرنے والی کمپنی لوئس ڈریفس کمپنی (LDC) نے ایک بیان میں بتایا کہ جہاز اوڈیسہ پورٹ کے بروکلن-کیف ٹرمینل سے گندم لوڈ کر رہا تھا جہاں انفراسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا۔

کمپنی کے مطابق ٹرمینل کے ملازمین محفوظ ہیں تاہم جہاز کے عملے میں شامل افراد میں سے چار ہلاک ہو گئے۔

کلیبا نے مزید کہا کہ ایک اور جہاز بھی اس حملے میں متاثر ہوا ہے تاہم اس کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

یوکرین اور روس دونوں ہی عالمی سطح پر اہم گندم برآمد کنندہ ممالک ہیں اور یوکرین نے جنگ کے باوجود بڑے پیمانے پر سمندری گندم کی برآمدات کو دوبارہ بحال کر لیا ہے حالانکہ روسی حملے اب بھی جاری ہیں۔

یہ حملہ اس وقت ہوا جب یوکرین اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کے مذاکرات جاری ہیں اور اس کا عالمی سطح پر خوراک کی فراہمی پر اثر پڑنے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا کا اسٹیل اور ایلومینیم کی تمام درآمدات پر آج سے ٹیرف نافذ

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس