Follw Us on:

آئی سی سی نے نئی ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کردی، پاکستانی کرکٹر کون سے نمبر پر؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Icc
پاکستانی بلے باز بابر اعظم بیٹرز کی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہیں( فائل فوٹو)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئے ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے، پاکستانی بلے باز بابر اعظم بیٹرز کی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

آئی سی سی کی نئی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے شبھمن گل بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ پاکستان کے بابراعظم دوسرے نمبر پر برقرار ہیں۔ بھارت کے روہت شرما نے دو درجے ترقی حاصل کر کے تیسری پوزیشن سنبھال لی ہے۔

نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا 14 درجے بہتری کے ساتھ 14ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ اسی طرح، نیوزی لینڈ کے گلین فلپس چھ درجے ترقی کے بعد 24ویں اور جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر پانچ درجے ترقی کے ساتھ 26ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

بولرز کی رینکنگ میں سری لنکا کے مہیش تھیکشانا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر نے چھ درجے ترقی کے بعد دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے، جبکہ بھارت کے کلدیپ یادیو تین درجے بہتری کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ بھارت کے رویندرا جڈیجا تین درجے ترقی پا کر 10ویں اور نیوزی لینڈ کے مائیکل بریسویل 10 درجے بہتری کے بعد 18ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ نیوزی لینڈ کے مائیکل بریسویل اور راچن رویندرا نے بالترتیب سات اور آٹھ درجے ترقی حاصل کر کے ساتویں اور آٹھویں پوزیشن سنبھال لی ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کی طرف سےجاری کردہ  یہ رینکنگ چیمپیئنز ٹرافی کے بعد کی گئی ہے اور چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا فائنل انڈیا نے جیت کر اپنے نام کیا ہے۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس